کراچی سے لاہور سفر کرنیوالی خاتون کو مسافر سلیم نے تنگ کیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ شیرا کوٹ میں موبائل سکواڈ نے بروقت کارروائی کے دوران بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق خاتون کراچی سے لاہور سفر کر رہی تھی کہ دورانِ سفر ایک مسافر سلیم نے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیاخاتون نے صورتحال پر ناکہ شیرا کوٹ پر موجود موبائل سکواڈ کو اطلاع دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیاایس پی اختر نواز نے موبائل سکواڈ کی بروقت کارروائی اور خاتون کو تحفظ فراہم کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق افسران نے ناکے پر موجود جوانوں کا شکریہ بھی ادا کیاایس پی اختر نواز نے واضح کیا کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ایسے اوباش عناصر سیدھے جیل جائیں گے۔