بچی کو ہراساں، اونچی آوازیں ، چھیڑنے والا اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کو آتے جاتے راستے میں ہراساں، اونچی آوازیں کسنے اور چھیڑنے والا اوباش کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 13 سالہ بچی کو راستے میں ہراساں اور اونچی آوازیں کسنے والا اوباش ملزم حسنین کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم حسنین بچی کو اکثر راستے میں آتے جاتے ہراساں کرتا، اونچی آوازیں کستا اور چھیڑتا تھابچی کے والد اکبر کی مدعیت میں نامزد ملزم حسنین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیاخواتین اور بچوں کو ہراساں اور نا زیبا حرکات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا