مصطفی آباد ( خصوصی رپورٹ) تین افراد 28سالہ لڑکی کوگھر سے اغوا کرکے نقدی اور طلائی زیورات لے گئے ، ٹر یفک پولیس میں تعینات محلہ باغیچی کے رہائشی شوکت علی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز پچھلے پہر میری بیوی بازار سے سامان خریدنے کیلئے گئی ،اْس دوران محمد اسلم اور 2نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے اورمیری 28 سالہ بیٹی ( ف ) کو اغوا کر کے الماری پڑے 50ہزار نقدی اور 3تولہ طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔