چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوں گے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوں گے

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی آئندہ اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہوں گے۔تینوں ججز چین میں منعقد ہونے والی ایک اہم جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں مختلف ممالک کے قانونی و عدالتی ماہرین سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کے دوران جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس اور ان کے ہمراہ ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔ اس دورے کو عدالتی نظام میں بین الاقوامی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔