حسن علی کی شاندار باؤلنگ، پانچ وکٹیں لے کر نیا اعزاز حاصل کر لیا

حسن علی کی شاندار باؤلنگ، پانچ وکٹیں لے کر نیا اعزاز حاصل کر لیا

ویب ڈیسک: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی، میچ کے ہیرو فاسٹ باؤلر حسن علی رہے جنہوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کر کے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میچ میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن حسن علی کے سامنے بے بس نظر آئی۔ انہوں نے صرف 3.2 اوورز میں 30 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور پاکستان نے ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔اس کارکردگی کے ساتھ حسن علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔حسن علی کی اس یادگار کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ حسن علی کی فارم میں واپسی پاکستان کے لیے آئندہ میچز میں خوش آئند ثابت ہو سکتی ہے۔