ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ میچ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث وکٹ پر نمی پیدا ہو گئی ہے، جس سے گیند کو سوئنگ کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس لیے ہم پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف، یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ بھی وکٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ لیفٹ آرم بیٹرز کی موجودگی کے باعث دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔