آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل ہوگا

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل ہوگا

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات ممکنہ ردوبدل۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم جون 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، تاہم قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی امکان موجود ہے۔قبل ازیں 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی ہوئی تھی جس میں مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی تھی۔

حکومت نے اس موقع پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقرر ہوئی اور پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار رہی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عید سے قبل عوام کو کون سا سرپرائز ملتا ہے اور قیمتوں میں کس قسم کی تبدیلی آتی ہے۔