پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑا رد و بدل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑا رد و بدل

آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے، جس کے لیے پیٹرولیم انڈسٹری نے ورکنگ پیپر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ارسال کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.45 روپے فی لیٹر اضافہ اور لائٹ ڈیزل آئل میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔اوگرا جلد ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، جس کے بعد حکومت ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کر کے حتمی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکسز میں کمی کی گئی تو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم ہو سکتا ہے۔