ویب ڈیسک: قدرتی حسن اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اسکردو سے استور تک دیوسائی روڈ بالآخر کھول دیا گیا ہے۔
اب فور بائی فور گاڑیوں کے ذریعے دیوسائی کے خوبصورت اور دلکش میدانوں تک آسان رسائی ممکن ہو گئی ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے کہا ہے کہ روڈ پر کچھ مقامات پر اب بھی برف اور کیچڑ موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ راستہ عام گاڑیوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔ کلب نے مسافروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور مکمل تیاری کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
دیوسائی کا تعارف:
دیوسائی دنیا کے بلند ترین میدانوں میں شمار ہوتا ہے۔یہاں کی قدرتی خوبصورتی، نایاب جنگلی حیات اور پرسکون ماحول سالانہ ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔جو لوگ فطرت سے قریب اور پر سکون لمحات گزارنا چاہتے ہیں، ان کے لیے دیوسائی ایک خواب کی تعبیر ہے۔
اہم معلومات:
روڈ کھلنے سے سیاحوں اور ایڈونچر کے دیوانوں کو دیوسائی کے میدانوں کی سیر کا موقع ملے گا۔مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ سفر کرنا ضروری ہے، کیونکہ روڈ کا کچھ حصہ مشکل اور پھسلن والا ہے۔