شہر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، تاہم ایک ہفتے بعد موسم میں معمولی تبدیلی آ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، آزاد کشمیر کی وادی لیح میں پارہ منفی 13 جبکہ استور میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے آج گلگت، بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کر دی ہے۔