مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی، محدود رسائی برقرار

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی، محدود رسائی برقرار

مقبوضہ بیت المقدس میں کئی ہفتوں کی بندش کے بعد اہم مذہبی مقامات دوبارہ عبادت کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی نمازی وہاں پہنچے۔

مسجد اقصیٰ تقریباً 40 روز بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولی گئی، یہ پابندی ایران پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔اسرائیلی پولیس کے مطابق نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت ہی عبادت کی اجازت دی گئی ہے، اور پرانے شہر و اطراف میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور بارڈر گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔فلسطینی نمازیوں کی داخلے پر سخت پابندیاں برقرار ہیں، جبکہ مقامی افراد کی رسائی محدود رکھی گئی ہے۔اسرائیلی حکام کی طرف سے صہیونی آبادکاروں کو زیادہ وقت اور سہولتیں فراہم کرنے کی اطلاعات ہیں۔