فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا عندیہ

مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل نکالناہوگا، ایمانویل میکرون کی انڈونیشین صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس 
جکارتہ (آئی این پی ) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانس کی خارجہ پالیسی میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہے۔جکارتا میںانڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا جب تک کہ غزہ کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے، اسرائیل سے متعلق موقف کو سخت کرنا ہو گا۔دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔