میں ایسا کسی کو خوش کرنے کیلئے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہو گا:ایمانوئل میکرون
پیرس(آئی این پی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہو گا