این ایچ اے کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سالانہ مینٹیننس پلان پر غور و خوض، اہم فیصلے کئے گئے ۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز کی مرمت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،مرمتی کاموں میں تسلسل شاہراہوں کو کار آمد اور سفر کو سہل بناتا ہے، این ایچ اے کی نئی ٹیم سے کارکردگی میں نمایاں بہتری ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مرمتی منصوبہ جات کی منظوری کا عمل انتہائی شفاف ہونا چاہیے۔