لاہور(آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکرلی اور جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات پر مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔