برطانیہ کو یورپ کے دیگر ملکوں سے جوڑنے والی ٹرین سروس بند

یہ خلل کرسمس اور نئے سال کے درمیان انتہائی مصروف سفر کے دوران آیا 
لندھ (آئی این پی )ٹرین سروس یوروسٹار نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اپنی سروس مکمل طور پر بند کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ  کے مطابق یوروسٹار نے  لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز کو ملانے والی تمام ٹرینوں کو چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی کے مسئلے کے بعد معطل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ خلل کرسمس اور نئے سال کے درمیان انتہائی مصروف سفر کے دوران آیا