ضلعی عدلیہ سروس ٹریبونل کے پاس از خود نوٹس کا اختیار نہیں ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدلیہ میں ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کے ٹریبونل آرڈر کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔جسٹس طارق جہانگیری سمیت 3 ججز پر مشتمل ٹریبونل کا فیصلہ اختیار سے تجاوز قرار دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا، ضلعی عدلیہ سروس ٹریبیونل کے خلاف پاس از خود نوٹس کا اختیار نہیں جبکہ عدالت نے نے جزوی طور پر جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کیس کے میرٹس پر عدالت فیصلہ نہیں کر رہی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کے میرٹس کو ضلعی عدلیہ سروس ٹریبیونل دیکھ کر فیصلہ کرے گا، ٹریبونل تبدیل ہونے کے بعد جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تھا۔فیصلے کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ سروس ٹریبونل کے اختیارات محدود ہیں ہائیکورٹ جج کی طرح نہیں ہیں جبکہ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے وکیل نے بتایا کہ ان کو سنے بغیر ٹریبونل نے ان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔عدالت نے کا کہنا تھا کہ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی درخواست منظور کی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ٹریبیونل کے فیصلے کو ڈیپوٹیشن پر موجود ججز کو واپس بھیجنے کی حد تک جسٹس جہانگیری ٹریبیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے