واسا ملازمین کی ڈیپوٹیشن ختم، ایل ڈی اے سے واپسی کے احکامات

لاہور (کرائم  رپورٹر)پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام کے بعد واسا ملازمین کی ڈیپوٹیشن ختم ہو گئی۔ایل ڈی اے میں واسا کے کام کرنے والے ملازمین کو واپس اپنے ادارے میں بھیج دیا گیا۔8ملازمین ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد عمران، بلال شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سحر عالم بھٹی ، سب انجینئرز معاویہ مصطفی، قصر عدنان، اسسٹنٹ فیلڈ انسپکٹر حیدر نقوی ، ڈرائیورز وسیم علی اور محمد قیصر کی خدمات واسا کے سپرد
 کر دی گئیں۔