لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹریبونل ایکٹ 2025 کے دائرہ اختیار سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مشترکہ جائیدادوں کے تنازعات پراپرٹی ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، عدالت کے مطابق غیر تقسیم شدہ جائیداد میں ہر حصے دار ہر انچ کا مالک ہوتا ہے اور جب تک جائیداد کی باقاعدہ تقسیم نہ ہوکسی حصے دار کا مخصوص قبضہ متعین نہیں کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراپرٹی ٹریبونل میں رجوع کیلئے قانونی اور واضح ملکیت کا ہونا لازمی شرط ہے، غیر واضح یا متنازع ملکیت کی صورت میں پراپرٹی ٹریبونل کو مقدمے کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں ہوگا، اسی طرح پڑوسی زمین یا رقبے پر نا تجاوزات سے متعلق تنازع کا فیصلہ سول کورٹ کرے گی، پراپرٹی ٹریبونل نہیں۔