چیف جسٹس ڈیپوٹیشن پر ایسے جج لائے جو بغیر گواہوں کے فیصلہ کر دیتے ہیں جسٹس محسن اختر کیانی

قتل جیسے مقدمہ میں کوئی جج اس طرح جلدبازی کرے گا تو ظلم ہو گا، میں ممبر انسپکشن ٹیم کو کہتا ہوں، ججوںکی بھی تھوڑی ٹریننگ کرائیں
 غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن وہ بدنیتی کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئیں، ہم نے سیکھنا ہے، ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کو سپروائز کرنے کا اختیار ہے
ایک ہی وقوعہ کی ایف آئی آر اور کراس ورژن کا الگ الگ ٹرائل اور فیصلہ کیسے کیا گیا؟  عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل  کو معاونت کیلئے طلب کر لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں ایک ہی وقوعہ تھا، ٹرائل دو الگ الگ کر دیے گئے، یہ قانونی سوال ہے، وکلاء￿  چیف جسٹس سے مل کر بتائیں  جج صاحب نے یہ آرڈر کر دیا ہے، بار سے کوئی جا کر چیف جسٹس کو نہیں بتاتا  کیسے کیسے جج لاہور سے ڈیپوٹیشن پر لائے ہیں ایسے جج ڈیپوٹیشن پر لائے جو بغیر گواہوں کے فیصلہ کر دیتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید پانے والے مجرم ذیشان مسیح کی جیل اپیل پر سماعت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک ہی وقوعہ تھا، ٹرائل دو الگ الگ کر دیے گئے، یہ قانونی سوال ہے، وکیل دوسرے ٹرائل سے شہادت دکھا رہے ہیں تو وہ عدالت کیسے دیکھ سکتی ہے؟وکلاء￿  چیف جسٹس سے مل کر بتائیں  جج صاحب نے یہ آرڈر کر دیا ہے، جسٹس محسن کیانی نے استفسار کیا کہ یہ کون سے جج صاحب تھے؟وکیل نے جواب دیا کہ جج افضل مجوکہ صاحب نے کیس کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے  بار سے کوئی جا کر چیف جسٹس کو نہیں بتاتا  کیسے کیسے جج لاہور سے ڈیپوٹیشن پر لائے ہیں؟ ایسے جج ڈیپوٹیشن پر لائے جو بغیر گواہوں کے فیصلہ کر دیتے ہیں، ججز سے غلطیاں ہو سکتی ہیں، آپ پراسیکیوٹرز کی تو ٹریننگ کرائیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وکیل کے مطابق جج صاحب نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور فیصلہ کر دیا، قتل جیسے مقدمہ میں کوئی جج اس طرح جلدبازی کرے گا تو ظلم ہو گا، میں ممبر انسپکشن ٹیم کو کہتا ہوں، ججز کی بھی تھوڑی ٹریننگ کرائیں۔ غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن وہ بدنیتی کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئیں، ہم نے سیکھنا ہے، ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کو سپروائز کرنے کا اختیار ہے، ہائیکورٹ نے دیکھنا ہے کہ نیچے کی عدالتوں میں کیسے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقوعہ کی ایف آئی آر اور کراس ورژن کا الگ الگ ٹرائل اور فیصلہ کیسے کیا گیا؟عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔