گھگھر پھاٹک: پانی کی سپلائی لائن میں گرنے والے باپ اور کمسن بیٹے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

گھگھر پھاٹک: پانی کی سپلائی لائن میں گرنے والے باپ اور کمسن بیٹے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک جان محمد گوٹھ کے قریب پانی کی سپلائی لائن (چینل) میں گرنے والے باپ اور کمسن بیٹے کو بحفاظت ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ 30 سالہ صدام اور اس کا 3 سالہ بیٹا ریاض چینل میں گر گئے تھے۔بتایا گیا کہ کمسن بچہ پھسل کر پانی میں گر گیا تھا اور اسے بچانے کے لیے باپ بھی پانی میں اتر گیا۔ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کمسن بچے ریاض کو بحفاظت نکالا اور بعد ازاں باپ صدام کو بھی محفوظ طریقے سے پانی سے نکال لیا۔ترجمان کے مطابق دونوں کو زندہ حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔