دشمن کی آبنائے ہرمز پر قبضےکی خواہش کبھی حقیقت نہیں بنے گی: ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز

دشمن کی آبنائے ہرمز پر قبضےکی خواہش کبھی حقیقت نہیں بنے گی: ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن آبنائے ہرمز پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ خواہش کبھی حقیقت نہیں بنے گی اور ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔

ایرانی خبر ایجنسی وانا کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی صدر اور اسرائیلی حکام کی غلط فہمیاں انہیں ایرانی قوم اور مسلح افواج کی طاقت کا سامنا کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ترجمان نے زور دیا کہ امریکا اور اسرائیل کی اسٹریٹجک غلطیاں انہیں کمزوری اور ناکامی کے راستے پر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نفسیاتی جنگ، جدید عسکری ساز و سامان کی نمائش، اور عام شہریوں، خواتین، بچوں، سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں پر حملوں کے ذریعے ایران پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر یہ اقدامات محض فریب اور خواب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج ہر جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہیں اور کسی بھی حملہ آور کو عبرت ناک شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بیان کے آخر میں ترجمان نے کہا:"فتح صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے ہے، جو سب سے بڑی حکمت والا اور قادرِ مطلق ہے۔"