آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ فوجی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی امور اور امن و استحکام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز تہران پہنچے تھے، اور ان کا یہ دورہ ایران امریکا کے ساتھ جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کا یہ دورہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ایران کے کردار کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔