حلقہ این اے 127: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی کے خلاف درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی

حلقہ این اے 127: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کامیابی کے خلاف درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی

حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر نے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا تھا، تاہم ٹربیونل نے درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔ذرائع کے مطابق، ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں طلب کیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، لیکن ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کی نمائندگی بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ نے کی، اور سماعت کے دوران وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی موجود تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست کی ناقابل سماعت ہونے اور شواہد کی کمی کے باعث خارج کر دی۔