ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد دوبارہ ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں تصدیق کی کہ وہ ریسل مینیا 42 میں نظر آئیں گے، تاہم اس بار رِنگ میں نہیں بلکہ میزبان کے کردار میں موجود ہوں گے۔ویڈیو میں سینا نے کہا:"ریٹائرمنٹ کے بعد میرا سفر مختلف رہا، لیکن اب میں ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہا ہوں۔ ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ کو میزبان کی ضرورت ہوتی ہے، اور میں اس کردار کے لیے تیار ہوں۔"
ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس اعلان کی تصدیق کی اور سینا کو ’دی گوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔واضح رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی آخری فائٹ کے بعد باقاعدہ طور پر رِنگ کو خیرباد کہا تھا، اور پہلے بھی انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ کمپنی میں اپنے نئے کردار پر کام کر رہے ہیں۔