جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہو گئے

جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہو گئے

ریسل مینیا 42 کے دوسرے دن کا آغاز ایک بڑے حیران کن لمحے سے ہوا جب مشہور ریسلر بروک لیسنر کی مبینہ ریٹائرمنٹ نے مداحوں کو ششدر کر دیا۔

لاس ویگاس کے الیجیئنٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں بروک لیسنر کا سامنا اوبا فیمی سے تھا، جہاں فیمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چند منٹوں میں مقابلہ اپنے نام کیا۔میچ کے بعد سب سے زیادہ توجہ اس لمحے نے حاصل کی جب بروک لیسنر رنگ کے وسط میں بیٹھ گئے، اپنے دستانے اور جوتے اتار کر رکھ دیے—جو عام طور پر ریسلنگ میں ریٹائرمنٹ کا علامتی انداز سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر وہ اپنے دیرینہ منیجر پال ہیمین سے گلے ملے اور دونوں جذباتی ہو گئے، جس سے مداحوں میں ان کے کیریئر کے اختتام سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

تاہم بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کہانی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے اور حتمی ریٹائرمنٹ کا اعلان آئندہ ایونٹ میں سامنے آ سکتا ہے۔بروک لیسنر 2002 میں ڈیبیو کے بعد سے WWE اور UFC دونوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں اور عالمی سطح پر نمایاں ریسلرز میں شمار ہوتے ہیں۔