سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ہے۔

سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ہے۔

سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ہے۔  
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 26 نومبر سے متعلق تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔  عدالت نے تھانہ اٹک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ راجا بشارت کو 7 اپریل تک گرفتار نہ کرے اور ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔  عدالت کا بینچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل تھا۔  یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر راجا بشارت گزشتہ ایک سال سے منظر عام پر نہیں تھے۔