پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت ٹریبونل کے باہر گرفتار، پولیس نے تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت ٹریبونل کے باہر گرفتار، پولیس نے تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو منگل کے روز الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ بشارت این اے 55 کے انتخابی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے کہ پولیس نے انہیں وہیں سے حراست میں لے کر تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا۔تاحال ان کی گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات قائم کیے گئے ہیں، ان سب میں عدالتوں سے ضمانت کنفرم ہو چکی ہے۔

انہوں نے گرفتاری پر ردعمل میں کہا:"یہ گرفتاریاں اور اوچھے ہتھکنڈے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے، ہم قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔"راجہ بشارت کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ضمانت کنفرم ہے تو گرفتاری قانون کے مطابق چیلنج کی جا سکتی ہے۔