صارف عدالت کاناقص کرسیاں تبدیل کرنے کا حکم

گوالمنڈی کے سلیم اقبال نے 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا
لاہور (خصوصی رپورٹ)صارف عدالت نے پلاسٹک کی ناقص کرسیوں باریکیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے رنگ محل کے پلاسٹک شاپ مالک کیخلاف ڈگری جاری کر دی اوردکاندار کو حکم دیا کہ وہ خراب کرسیوں کو فوری تبدیل کرے۔گوالمنڈی کے رہائشی سلیم اقبال نے 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، درخواست گزار کے مطابق اس نے اپنے ہوٹل کیلئے کرسیاں خریدیں جو ناقص کوالٹی پر جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔ دکاندار نے دو ماہ کی وارنٹی دی تھی،خراب ہونے پر واپس کرنے کی کوشش پردکاندار نے انکار کر دیا۔