ملزمان زہر دے کر مارے گئے جانوروں کا گوشت فروخت کرتے تھے,ملزم رکشہ میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا
لاہور (آئی این پی )پنجاب کے شہر میں جانوروں کو زہر دینے کے بعد سستے دام میں خرید کر گوشت بیچنے والے 5 قصائی کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے شہر چشتیاں میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب گینگ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان لوگوں کے جانور مارتے اور سستے داموں خریدتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زہر دے کر مارے گئے جانوروں کا گوشت فروخت کرتے تھے، ملزمان سے جانوروں کو دیا جانے والا کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار قصائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان زہریلا گوشت شہر بھر میں فروخت کرتے رہے، شکایات موصول ہونے پر ڈی پی او نے ٹیم تشکیل دی جس نے قلیل وقت میں گینگ ٹریس کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب لاہور کے شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، مجاہد سکواڈ ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے 50 کلو مردہ بکرے کا گوشت برآمد کرلیا۔ مردہ مٹن گوشت کی سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم رکشہ میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا۔ تفصیل کے مطابق مضر صحت گوشت کی تلفی، دیگر کارروائی کیلئے محکمہ فوڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ ملزم اشفاق احمد کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی مجاہد کا کہنا تھا کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔