کاہنہ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، تشدد، 3 افراد زخمی

پولیس نے 3مرکزی ملزموں کو گرفتار کرکے قبضے سے پستول بر آمد کرلیا 
کاہنہ(خصوصی رپورٹ)کاہنہ میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ، تشدد سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ملزموں اور زخمی ہونیوالوں کے مابین بوہگن گائوں میں زمین کا تنازع چل رہا تھا۔متاثرہ افراد زمین کا وزٹ کر رہے تھے کہ اس دوران ملزموں نے ساتھیوں سے مل کر حملہ کر دیا۔ملزموں کی فائرنگ سے آصف نامی شخص کندھے اور کولہے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جبکہ ملزموں کے تشدد سے ایک خاتون کے چہرے جبکہ سہراب نامی شخص کے سر میں گہری چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں،ملزموں میں اصغر، وقاص اور فیاض شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے قبضے سے پستول بر آمد کر کیمقدمہ درج کر لیا گیا۔