کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا، نواحی گا ئوں چاہ کندی والا میں دوفریقین کے درمیان زرعی زمین کا تنازع چل رہا تھا، گزشتہ روز ملزم محمد حنیف، محمد امین اور عثمان وغیرہ فصل کماد اجاڑے لگے ، محمد اسلم نے ایسا کرنے سے منع کیا اور ملزموں نے فائرنگ کرکے محمد اسلم کو زخمی کر دیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ملزم موقع سے فرار ہوگئے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔