زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 3 افراد زخمی

کاہنہ(خصوصی رپورٹ)کوٹ ودھا ئوسنگھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، ملک رحمت اور گگن میو گروپ میں زمین کا تنازع چل رہا تھا ،گگن میو گروپ نے رحمت گروپ پر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر رحمت گروپ کے 3 افراد پرویز، گوہر اور شاہ زیب شدید زخمی ہو گئے، ملزم موقع سے فرار ہو گئے، زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔