لاہور (خصوصی رپورٹ )نئے آئی جی ریلویز پولیس وصال فخر سلطان کی سینٹرل پولیس آفس ریلویز آمد ،ریلویز پولیس کے 29ویں آئی جی کا چارج سنبھال لیا،چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آئی جی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اے آئی جی ایڈمن حماد حیدر نے آئی جی ریلویز کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔ وصال فخر کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس کو بہترین فورس بنانے کا عزم لیکر آیا ہوں، ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کو اپ گریڈ کرکے کالج کا درجہ دیا جائے گا، ریلویز پولیس میں ویلفیئر منصوبہ جات کی شدید کمی ہے، ریلوے مسافروں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہوگی،جیب تراشی، سمگلنگ،ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ،مٹیریل چوری،ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کو روکااور کرپشن پرسختی سے نمٹا جائیگا۔