لاہور(خصوصی رپورٹ)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آفس پہنچنے پر لا ء افسران اور ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو پھول پیش کیے۔اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کروں گا، عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کریں گے۔