لاثانی ایکسپریس کے مسافر چھتوں پر سفر پر مجبور

لاہور (کرائم رپورٹر )وزیر ریلوے حنیف عباسی کے نظام میں بہتری دعوے پورے نہ ہوسکے ،سیالکوٹ سے لاہور آنیوالی لاثانی ایکسپریس پر مسافر چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ،ٹرین میں بوگیوں کی کمی، مسافر پریشان ہوکر رہ گئے۔ انتظامیہ مسافروں کو سہولیات فراہمی میں ناکام ، چھتوں اور دروازوں پر لٹک کر سفر سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ بڑھ گیا۔ بغیر ٹکٹ مسافروں کی بھی بھرمار ہوتی ہے۔ ریلوے نظام میں بہتری نہ آسکی۔