اوورلوڈنگ کرنے والوں خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے ہوں گے:ویڈیو لنک کانفرنس میں حکم جاری
لاہور( کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن محفوظ پنجاب کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں جوائنٹ آپریشن کے نام سے ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کی۔ کانفرنس میں صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاو?ن کا حکم دیدیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا صوبہ بھر میں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، اوورلوڈنگ کرنے والوں خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے ہوں گے۔