نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)وزیرآباد سے براستہ نارووال نارنگ لاہور جانے والی سیالکوٹ ایکسپریس روزانہ جنریٹر بند کردینے سے تاریکی میں ڈوبنے لگی۔مسافروں کو اندھیرے میں سفرکرناپڑتاہے جس سے ناصرف مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں بلکہ کوئی بھی بڑا حادثہ یاواقعہ رونماہوسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر تیل بچانے کیلئے جنریٹربندکردیاجاتاہے۔مسافر سارا راستہ اندھیرے میں سفرکرتے ہیں۔ٹرین جب لاہور کی حدود میں داخل ہوتی ہے تو سب اچھا کی رپورٹ کے لئے جنریٹر بحال کردیا جاتا ہے۔مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ٹرین کا سفر کرناخوف کی علامت بنتاجارہاہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔