کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر فائرنگ، ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر فائرنگ، ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد نور اور محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔