بھارتی اداکار پرکاش راج کی والدہ سورنا لاتھا 86 سال کی عمر میں چل بسیں۔ وہ کافی عرصے سے عمر سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
61 سالہ پرکاش راج نے والدہ کے انتقال کو زندگی کا نہایت جذباتی مرحلہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اکثر اپنی شخصیت کی تشکیل میں والدہ کے کردار کو اہم بتایا ہے۔پرکاش راج کی والدہ کی موت پر آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان سمیت مختلف شخصیات نے تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اداکار نے بتایا کہ والدہ پہلے دماغ میں گلٹی اور سرجری کے بعد یادداشت کھونے کی بیماری میں مبتلا تھیں اور قریبی رشتے داروں کو پہچان نہیں پاتیں تھیں۔ پرکاش راج نے کہا کہ سرجری کے بعد والدہ اپنی بہن اور بیٹے کو بھول جاتی تھیں، جس پر میں انہیں اپنی زندگی کا ایک نہایت مشکل لمحہ سمجھتا تھا۔پیشہ ورانہ طور پر پرکاش راج حال ہی میں فلم ’’تیرے عشق میں‘‘ میں نظر آئے اور جلد ہی ’’جنا نایگن‘‘ میں دکھائی دیں گے، تاہم اس کی ریلیز فی الحال مؤخر ہے۔