بیٹوں کو آر ایس ایس سے اور بیٹیوں کو بی جے پی سے بچائیں:پرکاش راج

بیٹوں کو آر ایس ایس سے اور بیٹیوں کو بی جے پی سے بچائیں:پرکاش راج

بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔

 انہوں نے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصویر شیئر کی، جس میں ایک لڑکا اور لڑکی دکھائے گئے ہیں۔ ان کی ٹی شرٹس پر لکھا تھا، "بیٹے کو آر ایس ایس سے بچائیں، بیٹی کو بی جے پی سے بچائیں"۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے ذریعے والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے سیاست سے دور رکھیں جو نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بیان اپنے ایک قریبی دوست کے مبینہ طور پر بی جے پی کے غنڈوں کے ہاتھوں قتل کے بعد دیا، اور مسلسل بی جے پی کی مذہبی منافرت پر مبنی سیاست کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ پرکاش راج ہمیشہ انسانیت، امن اور رواداری کا پیغام دیتے آئے ہیں۔گزشتہ ماہ 20 ستمبر 2025ء کو چینئی میں ہونے والے ایک بڑے فلسطین حامی جلسے میں بھی انہوں نے طاقتور عالمی قوتوں اور خاموش رہنے والے رہنماؤں پر تنقید کی تھی۔ ان کا یہ موقف سیاست، مذہب اور سماجی انصاف کے حوالے سے ان کی مسلسل آواز کو ظاہر کرتا ہے۔