لاہور قلندرز کا ایکشن: کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور قلندرز کا ایکشن: کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور قلندرز نے سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر اپنی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یہ کارروائی تحقیقات کے بعد کی گئی اور فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی ہوٹل میں سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مینجمنٹ کو اس معاملے پر مراسلہ بھی لکھا تھا۔