آئی سی سی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کی ٹیم آف دی ایئر کی اعزازی کیپس سے نوازا

آئی سی سی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کی ٹیم آف دی ایئر کی اعزازی کیپس سے نوازا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بڑا اعزاز دیتے ہوئے 2024 کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی اعزازی کیپس سے نوازا ہے۔

 دونوں کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا اور کیپس پہن کر شوٹ بھی کروایا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ "میرے پاس آئی سی سی کی کئی کیپس جمع ہو چکی ہیں اور اب ایک اور کیپ کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کیپ میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہم نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں جو سیریز جیتیں وہ آسان نہیں تھیں۔"گزشتہ ماہ آئی سی سی نے 2024 کے لیے تمام فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان کیا تھا، جس میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو شامل کیا گیا تھا۔