جماعت اسلامی 3 اپریل کو کنونشن طلب، اہم قومی و عوامی مسائل پر غور ہوگا

جماعت اسلامی 3 اپریل کو کنونشن طلب، اہم قومی و عوامی مسائل پر غور ہوگا

جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی تیاری مکمل کر لی، 3 اپریل کو عوامی کمیٹیز کنونشن منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ کنونشن منصورا میں ہوگا اور اس میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت، صوبائی و ضلعی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ کنونشن میں بجلی کی بڑھتی قیمتیں، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے اہم قومی و عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا۔اگر حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرے تو جماعت اسلامی باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ علاوہ ازیں، سولر صارفین کے موجودہ بلنگ سسٹم کے خلاف بھی احتجاج پر غور کیا جائے گا۔کنونشن میں احتجاج کی تاریخ، دائرہ کار اور طریقہ کار طے کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں مرحلہ وار احتجاج کا لائحہ عمل بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ صوبائی اور ضلعی قیادتوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور تنظیمی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔