آئی ایم ایف نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس جنگ کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ نے جہاں فرنٹ لائن ممالک کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، وہیں یہ ان ممالک کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جو معاشی بحران کے بعد بحالی کے مرحلے میں تھے۔عالمی مالیاتی ادارے کے ایک ماہرِ معیشت کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں، عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہو گئی تو مستقبل میں معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، مہنگائی میں اضافہ اور عالمی معاشی ترقی کی رفتار سست پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عالمی معیشت کو کسی بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔