کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25% ٹیرف عائد کر دیا، عالمی معیشت کے لیے خطرہ

کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25% ٹیرف عائد کر دیا، عالمی معیشت کے لیے خطرہ

کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے اس اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔دوسری جانب، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو سست شرح نمو کے دوران عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔یورپی یونین نے بھی امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے "بڑا دھچکا" قرار دیا اور جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ وہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ کے ٹیرف کا جواب دے گی۔چین نے نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ جاپانی وزیر اعظم نے اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراض کیا۔