نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار

 مزدور روزگار نہ ملنے کے باعث آبائی علاقوں کی طرف واپس جانے لگے، بلومبرگ
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں گیس کے سنگین بحران نے حکومت کی توانائی پالیسیوں اور انتظامی صلاحیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جہاں خلیجی خطے میں کشیدگی کے اثرات نے ملکی معیشت اور عام شہریوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی شدید قلت اور بڑھتی قیمتوں نے خاص طور پر نچلے اور متوسط طبقے کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قلت کے باعث کھانے پینے کے اسٹالز چلانے والے افراد کو یا تو متبادل ایندھن اختیار کرنا پڑ رہا ہے یا پھر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے