کسانوں‘کاروباری افراد اور شہریوںکو قرضوں کی فراہمی میں سست روی اختیار کرنے والے بینکوں کیساتھ سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی طرف سے کوئی رعایت نہ برتی جائے:وزیراعظم

نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنا  اولین ترجیح اپنا گھر سکیم سے ہاؤسنگ و تعمیرات سمیت کئی صنعتوں کو فروغ ملے گا:شہبازشریف
ا یسے بینک جو زراعت، ہائوسنگ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو حکومتی اقدامات کے تحت قرضوں کی آسان فراہمی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قابل ستائش ہیں:اجلاس سے خطاب 
جناح میڈیکل کمپلیلس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش ہے، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے:وزیراعظم
اسلام آباد( آئی این پی‘آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں سہولت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاسنگ اور زراعت کی ترقی سے معیشت میں بہتری اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف نے کہا  ایسے بینکس جو زراعت، ہاسنگ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو حکومتی اقدامات کے تحت قرضوں کی آسان فراہمی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے تحت کسانوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں اور وزیراعظم اپنا گھر اسکیم میں صارفین کو قرضوں کی فراہمی میں سست روی اختیار کرنے والے بینکس کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی طرف سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے کی ترقی کے لیے بینکس کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں بینکوں سے ویسے ہی تعاون کی توقع رکھتے ہیں جیسا تعاون حکومت اور حکومتی ادارے بینکوں کے ساتھ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کی ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور استعداد رکھتے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے  جناح میڈیکل کمپلیلس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا،جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش ہے، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں زیر تعمیر بین الاقوامی معیار کے اسپتال، جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیراعظم نے ہا کہ جناح میڈیکل کمپلیلس اسلام آباد سمیت پورے پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو علاج کیلئے جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا،جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت تسلی بخش ہے، معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے،جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں۔جناح میڈیکل کمپلیکس کو چلانے کیلئے نجی ادارے کی خدمات لی جائیں جو عالمی سطح پر بہترین معیار کی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔