ایران پر امریکی اسرائیل جنگ،فلپائن میں ایندھن بحران شدت اختیار کر گیا

منیلا(آئیا ین پی )فلپائن میں ایران پر امریکی اسرائیل جنگ کے باعث ایندھن بحران شدت اختیار کر گیا، 300 سے زائد پیٹرول پمپ بند ہو  گئے  ۔عرب میڈیا کے مطابق فلپائنی نیشنل پولیس کی مانیٹرنگ کے تحت اب تک 365 فیول اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلپائن میں ایندھن کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جس کے باعث عوام اور معیشت دونوں پر دبا ئوبڑھ گیا ہے۔