3 پمپ عارضی طور پر بند ہونے سے کراچی کو 150 این جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا
کراچی (آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ شہر کو پانی سپلائی کرنے والے 3 پمپ عارضی طور پر بند ہونے سے شہر کو 150 این جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ بجلی ہے نہ پانی ہے، پورے مہینے ٹینکر ڈلوانے پڑتے ہیں، جبکہ لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا پانی کی قیمت بڑھا دیتے ہیں۔ 25 سو والا ٹینکر 3500 میں دیا جارہا ہے۔شہر کے 10سے زیادہ علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔